نئی دہلی ،31؍مئی ( ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا ) یوپی کی نوپور اسمبلی سیٹ پر سماجوادی پارٹی 10208 ووٹ سے آگے ہے۔یہاں 11 ویں راؤنڈ کی کاؤنٹنگ ہو چکی ہے۔پنجاب کی شاہ کوٹ اسمبلی سیٹ سے کانگریس کے امیدوار 27049 ووٹ سے آگے ہیں۔یہاں 11 ویں راؤنڈ کی کاؤنٹنگ ہو چکی ہے۔نو ویں راؤنڈ کیبعد اتراکھنڈ کی تھرالی سیٹ پر کانگریس امیدوار 1092 ووٹ سے آگے چل رہے ہیں۔ناگالینڈ کی لوک سبھا پر بی جے پی اتحاد والی نیشنلسٹ ڈیموکریٹو پروگریسو پارٹی (این ڈی پی پی ) ،نگا پیپلس فرنٹ (این پی ایف) کے مقابلے 14000ووٹ سے آگے چل رہی ہے۔مہاراشٹر کی لوک سبھا سیٹ پال گھر میں 15 ویں راؤنڈ کے بعد بی جے پی کو 166138 ووٹ ملے ہیں ۔شیو سینا 147441 ووٹ کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے،جبکہ کانگریس کو 31845 ملے ہیں۔میگھالیہ کی انپاتی سیٹ پر کانگریس نے جیت حاصل کی ہے۔بھارتی جنتا پارٹی چار لوک سبھا سیٹوں میں دو پر پیچھے چل رہی ہے۔یوپی کے کیرانہ ،مہا راشٹر کے بھنڈارا۔گودیا میں بی جے پی پیچھے ہے۔جبکہ پال گھر میں بی جے پی آگے ہے۔کیرانی لوکسبھا سیٹ پر آر ایل ڈی ۔اسی پی کینڈیڈیٹ تبسم حسن بی جے پی کینڈیڈیٹ مرگانکا سنگھ کانٹے سخت ٹکر دے رہی ہیں۔یوپی کی نوپور اسمبلی سیٹ پر بھی بی جے پی پیچھے ہے۔یہاں سماجوادی پارٹی آگے ہے۔اتر پردیش، مہاراشٹر اور ناگالینڈ کی 4 لوک سبھا سیٹوں اور 10 اسمبلی سیٹوں پر ہوئے ضمنی انتخابات کے لئے ووٹوں کی گنتی جاری ہے ۔ ان تمام سیٹوں پر پیر کیروز ووٹنگ ہوئی تھی ۔ جن اسمبلی سیٹوں پر انتخابات ہوئے ، اس میں سیاسی طور پر حساس مانی جانے والی اتر پردیش کی کیرانہ سیٹ بھی شامل ہے ۔